انسان تھے یا کوئی جن بھوت! 8افراد کیلئے 72لاکھ میں ایک وقت کا کھانا،مشروبات کا بل 86لاکھ ،کیا انہیں مگرمچھ کی دم کا سوپ بھی پیش کیا گیا؟ریسٹورنٹ مالک کا حیران کن انکشافMan or anyone who is hungry! For 8 people, one meal in 72 lakh, a drink bill of 86 lakhs, was they offered crocodile soup? Amazing discovery of the restaurant owner

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے ایک شہزادے نے شاہ خرچی کی انتہا کردی۔ شنگھائی میں اپنے 8 جاننے والوں کو کھانا کھلانے پر 4 لاکھ یوان (تقریباً 72 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سوشل میڈیا پر ایک بل کی فوٹو گردش کر رہی ہے۔ بل میں کھانے کی 20 ڈشوں کا بل 4 لاکھ یوان دکھایا گیا ہے۔ یہ بل شنگھائی کے چانگنگ ضلع کے ایک ریسٹورنٹ کا ہے۔یہ بل دبئی کے ایک شہزادے کی طرف سے اپنے چینی دوستوں کے لیے دی جانے والی دعوت کا  ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نےشہزادے کی شناخت ظاہر کیے بغیر
بتایا کہ اس بل میں کھانے میں شامل کی جانے والے ان خصوصی اجزا کا بھی ذکر ہے، جنہیں ساری دنیا سے جمع کیا گیا۔ ان اجزا کو کھانے میں شامل کیے جانے کی ہدایات کھانے سے پہلے دی گئی تھی۔ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ دبئی کے معیار کے مطابق یہ بل زیادہ نہیں۔بیجنگ نیوز کے مطابق اس کھانے سے ہٹ کر وہاں موجود لوگوں کے لیے 4 لاکھ 80 یوان یا تقریباً 86 لاکھ روپے کے مشروبات بھی پیش کیے گئے تھے۔8 افراد کے کھانے کا اصل بل 418, 245 یوان تھا، شہزادے نے رعایت کے بعد 4 لاکھ یوان ادا کیے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ کھانا بناتے ہوئے سرکاری قوانین کا خیال رکھا گیا تھا، کھانے کے اجزا میں کوئی ایسا جانور نہیں تھا، جس کے شکار پر حکومت نے پابندی لگائی ہو۔ریسٹورنٹ کے مالک سے جب کھانے کے بل میں شامل مگرمچھ کی دم کے سوپ کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بتایا کہ مگرمچھ کے شکار پر پابندی نہیں۔ چین میں اس کی فارمنگ ہوتی ہے۔چانگنگ ڈسٹرکٹ مارکیٹ سپرویژن بیورو اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ریسٹورنٹ میں بھی معمول کے مطابق  کام جاری ہے ۔سوشل میڈیا پر اس خبر پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے

Comments

Popular Posts