Skip to main content

ہم بھارت کا آخری حدتک مقابلہ کر نے کیلئے تیارہیں کسی سپر پاور کے دباؤ میں نہیں آئیں گے‘وزیر اعظم عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کا آخری حدتک مقابلہ کر نے کیلئے تیارہیں کسی سپر پاور کے دباؤ میں نہیں گے ‘پاکستان کو دھمکیاں نہ دی جائیں اور نہ ہی ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا جائے‘ پاک بھارت دوستی سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات پیدا ہو جائیں تو برصغیر میں غربت ختم ہو جائے گی‘ ہندوستانی قیادت تکبر کرناچھوڑ دے ، دھمکیاں دیں گے تو پاکستانی قوم مقابلے کیلئے تیار کھڑ ی ہے ‘ سعودی عرب بھیک مانگنے نہیں سرمایہ کاری کیلئے گئے،

ایک نیا نظام لارہے ہیں، وزیر اعظم ہاس میں شکایات سیل بنائیں گے، عام آدمی پر ظلم نہیں ہونا چاہئے ‘سر کاری معاملات کو عوام میں لے جانے والے افسران کو نہیں چھوڑیں گے افسوس ہے پنجاب میں دو تین افسران سر کاری معاملات کو پبلک میں لیکر آئے کسی کے ایجنڈے پر کام کر نیوالوں کے خلاف ایکشن ہوگا تفصیلات کے مطابق اتوار کو لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان میں تکبر ہے جس کو ختم کرنے کی خواہش ہے ۔ امید کرتا ہوں کہ بھارتی قیادت تکبر کرنا چھوڑ دیگی ،اگر وہ دھمکیاں دیں گے توساری پاکستانی قوم مقابلہ کرنے کیلئے کھڑی ہے ۔ ہم اس لئے دوستی کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے حالات ٹھیک ہوں، پاک بھارت تعلقات ٹھیک ہوجائیں تو برصغیر سے غربت ختم ہوجائیگی۔ ہم کسی عالمی طاقت کا دبا لینے والے نہیں ہیں۔ ہمیں دھمکیاں نہ دے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیسی حکومت آپ کو ملی ہے ایسی حکومت نہیں ملے گی ۔ ہم سعودی عرب سرمایہ کاری کیلئے گئے تھے بھیک مانگنے نہیں گئے تھے ۔وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایک پولیس افسر اور دو بیورو کریٹس کے عوام میں جانے سے تکلیف ہوئی ہے، آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو اس کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ ہم تبدیلی لارہے ہیں اور عوام نے ہماری مدد کرنی ہے ۔ہم نے بیورو کریسی کومداخلت سے پاک کر ناہے ، ہم نے کے پی کے میں گورننس کے نظام کو بہتر بنا یا ، پولیس کو غیر سیاسی کیا اور ایسے کام ہم پنجاب میں بھی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا مطلب نیا مائنڈ سیٹ ہے ۔ عام آدمی کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہئے ، تمام ایس پیز یقینی بنائیں کہ عام آدمی کے ساتھ ظلم نہ ہو، ابھی برا وقت ہے ،اچھا بھی آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین جغرافیائی مقام پر واقع ہے ۔ اس کے اوپر دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ چین ہے اور اگر بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہوجائیں تو وہ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پر مشکل حالات ہیں ، ملکی ادارے خسارے میں جارہے ہیں،قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں۔انہوں نے سیاسی ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کسی پر غلط کام کیلئے دبا نہیں ڈالا جائے گا ۔ ہم کسی بیوروکریٹ کو تبدیل کرنے کا نہیں کہیں گے ، کے پی کے کی طرح سرکاری ملازمین کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے ، میں آپ سے نئے طرز کامائنڈ سیٹ چاہتا ہوں۔ ہم ایک نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم ہاں میں شکایات سیل بنے گا جہاں سے میں نگرانی کروں گا، وزیر اعلی کو بھی شکایات سیل بنانے کا کہہ دیاہے ، عام آدمی سے ظلم نہیں ہونا چاہئے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا مجھے سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے لیکن اس وقت مشکل حالات ہیں ، وقت کا ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں کا نظام بھی بہتر بنایا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا ایجنڈا ملک کا ایجنڈا ہے ‘عمران خان نے کہا کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، پاکستان کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے اور ملکی ادارے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں تاہم اس کے باوجود ہم اس صورتحال سے نکلیں گے، قوموں پرمشکل وقت آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کا مطلب نئی سوچ ہے، خیبر پختونخوا پولیس نے لوگوں کی زندگیاں بہتر کیں، اس لیے لوگوں نے ووٹ دیئے لیکن پولیس کا غنڈوں کیساتھ ملنا پنجاب کا کلچر بن گیا ہے، عام آدمی تھانوں میں دھکے کھاتا ہے لیکن اب آپ نے عام آدمی کی مدد کرنی ہے ہم نے خیبر پختونخوا میں گورننس کو بہتر کیا لیکن اخبارات میں اشتہارات نہیں دیئے، مخالفین پانچ سال کہتے رہے کدھر ہے نیا خیبر پختونخوا؟۔

Comments

Popular posts from this blog

How did Robert Carradine die!

 Hollywood Mourns the Death of Robert Carradine at 71 – ‘Revenge of the Nerds’ Star Passes Away The entertainment industry is in mourning following the death of veteran Hollywood actor Robert Carradine, who passed away at the age of 71. Best known for his iconic role in the 1984 comedy film Revenge of the Nerds, Carradine’s death has left fans and colleagues heartbroken across the globe. Robert Carradine’s Cause of Death According to family sources, Robert Carradine had been privately battling health issues for some time. While the official cause of death has not been publicly detailed, his family described his passing as peaceful and surrounded by loved ones. They also acknowledged his long struggle with mental health challenges, bringing renewed attention to mental health awareness in Hollywood. Tributes from fellow actors and fans have flooded social media, remembering Carradine as a talented performer and kind-hearted individual. A Career That Defined an Era R...

Dhurandhar: All You Need to Know About Aditya Dhar’s High-Voltage Spy Thriller

  Dhurandhar : All You Need to Know About Aditya Dhar ’s High-Voltage Spy Thriller Introduction: A New Chapter for Aditya Dhar & Ranveer Singh Aditya Dhar, the filmmaker behind Uri: The Surgical Strike , is back with a massive new project titled Dhurandhar. Expected to be a bold spy-action drama, the film has already created waves — thanks to its star-studded cast, intense first looks, and the promise of a gritty, high-stakes narrative. Who’s In It? Cast & Key Players Ranveer Singh leads the film in what’s being billed as a very raw, rugged avatar.  Sara Arjun , known earlier for her child-actor roles, has been cast opposite him.  The ensemble also includes Sanjay Dutt , Akshaye Khanna , R. Madhavan, and Arjun Rampal.  Sara Arjun & the Age-Gap Conversation Sara Arjun’s casting sparked a lot of online chatter — largely because of the noticeable age gap between her and Ranveer Singh. According to interviews and reports, though, the director...

Winter Olympics 2026 — Live Updates from Milano Cortina

 Comprehensive Coverage — February 12, 2026 The 2026 Winter Olympics in Milano Cortina, Italy are in full swing, with breathtaking performances, historic titles and emotional moments capturing global attention as the world’s elite winter athletes battle for Olympic glory.   🏅 Medal Standings & Country Race As of February 11, the medal table reflects a tight and thrilling competition among winter sports powerhouses: Norway tops the gold tally with 7 golds and 13 medals overall. United States sits just behind with a competitive medal total across multiple disciplines. Italy, the host nation, has also surged with 13 medals — tied with Norway in total count. Other strong shows include Switzerland, Germany, France, Sweden and Japan in the top standings. � The Star Fans worldwide are tracking the evolving rankings as events continue to unfold daily. 🥇 Unforgettable Performances ⭐ Historic Triple Gold for Von Allmen Swiss alpine skier Franjo von Allmen created...