The work done by the German ambassador to Pakistan could not be done, shared a picture on social media that the two departments of the most important department stood in standing and what did it do in this picture? By knowing you will also be the Martyr Kubeler.و کام پاکستانی نہ کر سکے جرمن سفیر نے کر دکھایا، سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ اہم ترین محکمے کے دو افسر ان کھڑے کھڑےمعطل کر دئیےگئے اس تصویر میں ایسا کیا تھا؟جان کر آپ بھی مارٹن کوبلر کے گرویدہ ہو جائینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کئے جانے پر سی ڈی اے نے 2 اہلکاروں کو معطل کر دیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور وہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوششوں کے ساتھ ساتھ گاہے بگاہے سماجی مسائل کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔جرمن سفیر نے اسلام آباد کے ایک سیکٹر کی ایک تصویر شیئر کی اور دارلحکومت کی خوبصورتی کیساتھ  وہاں پڑے کچرے کی نشاندہی کی ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اسلام آباد کے علاقے
ایف سیون فور کی گلی نمبر 56 میں پڑے کوڑے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام آباد میں جہاں خوبصورت جگہیں ہیں وہیں ہر جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھوس کوڑا اس طرح سے ہر جگہ نہیں پھینکا جاسکتا، یہ ڈینگی اور دیگر مضرِ صحت اثرات کا سبب بنتا ہے، کیا کیا جاسکتا ہے؟۔جرمن سفیر کی نشاندہی کے بعد  فوری ایکشن لیتے ہوئے سپروائزر اور انسپکٹر کو معطل کر دیاگیا ہے۔

Comments

Popular Posts