اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان 20نومبر کو کس بڑے اسلامی ملک کا دورہ کرینگے، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان 20نومبر کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا جائینگے جہاں وہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہونگے۔وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے دورے کے دوران ملائیشین حکام ملائیشیا کے صحت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق بریفنگ بھی دینگے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران ان کے ساتھ تین سے چار رکنی وزراکا وفد ہو گا جبکہ اس کے
ساتھ ساتھ ماہرین کی ایک ٹیم بھی ہمراہ ہو گی ۔ عمران خان کو دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کی تیز ترین ترقی کے ماڈل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی۔ عمران خان کے دورے کے دوران انہیں ملائیشیا کی یونیورسٹیز کا بھی دورہ کرایا جائیگا ۔ دورے کے دوران معاہدات کا امکان زیاد نہیں تاہم ملائیشیا وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد اور انکے ساتھ ماہرین کی ٹیم سے اپنی تجربات شیئر کریگا جبکہ کچھ یقین دہانیاں بھی ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کو کروائی جائینگی جس سے مستقبل میں پاکستان کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم کو ملائیشین حکام وہاں کی معیشت ، بینکنگ سسٹم اور معاشی ترقی سے متعلق بریفنگ دینگے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ان کے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد نے دورے کی دعوت دی تھی ۔ مہاتیر محمد اور عمران خان کے درمیان ذاتی تعلق بھی قائم ہے اور دونوں رہنمائوں کے درمیان اس سے قبل ٹیلیفونک رابطہ بھی ہو چکا ہے جس میں مہاتیر محمد نے عمران خان کو اقتدار سنبھالنے کی مبارکباد بھی دی تھی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور چین کے کامیاب دورے کر چکے ہیں۔ دورہ سعودی عرب کے دوران عمران خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی جبکہ چین میں عمران خان بین الاقوامی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں مدعوتھے۔
Comments
Post a Comment