The uses of viral #chatgpt in pakistan and all over the world.

 

If you still aren't sure what ChatGPT is, this is your guide to the viral chatbot that everyone is talking about






چیٹ جی پی ٹی جیسے ہی متعارف ہوا پاکستان میں اسکا 99.99 فیصد منفی استعمال ہوا۔
لوگوں نے الٹے اور مزاحیہ سوال لکھنا شروع کر دٸیے۔
پروڈکٹو ورک کسی نے نہیں کیا۔ یہ آپ کے لٸیے سٹوری لکھ سکتا ہے۔ یہ آپ کے لٸیے آرٹیکلز لکھ سکتا ہے۔ یہ آپ کے لٸیے پروڈکٹ ٹاٸٹلز اور کیورڈ ریسرچ کر سکتاہے۔
یہ آپ کے لٸیے پروگرامنگ کر سکتا ہے۔ یہ پروگرمنگ میں شیپس بنا سکتا یے۔ یہ ویب ساٸٹ بنا سکتا ہے۔
مگر ہم کیا کر رہے ہیں؟
اے سافٹوٸیر مجھے گلی کی نکڑ والی ماسی پھتو کا نمبر بتا۔ 
اے سافٹوٸیر مجھے میرا پیار کب ملے گا یہ بتا۔
ایسے سوالوں کے علاوہ ہم کچھ نا کر سکے۔یہ ہماری ترجیحات ہیں اور ہم الزام حکومتوں پر دیتےہیں۔ اور یہ بھی کہتے ہیں پے پال>پاکستان میں نہیں۔ فیس بک کمپنی کی برانچ پاکستان میں نہیں ہے۔ فلاں کمپنی پاکستان سے بھاگ گٸ۔ فلاں ملک اتنا ترقی کر گیا۔
ارے پاگلو خود کے گریبان میں جھانکو تم خود کیا کر رہے ہو ۔ کوٸی بھی ملک تب تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک عوام میں شعور نا ہو۔
پا۔گلو جس چیٹ جی پی ٹی سے الٹے سوال کر رہے ہو یہ یوزر ان پٹ لرنر ہے۔ یعنی یوزر جو کچھ لکھتا ہے سرچ کرتا ہے یہ اس سے سیکھ رہا ہے۔ اب جیسا لکھو گے یہ ویسے سیکھے گا۔ آج سے دو سال بعد جب آپ اس پر سرچ کرو گے اوۓ لڑکی کا نمبر بتا۔
یہ جواب دے گا۔
چل نکل ۔۔ڈیش ڈیش۔۔ کے بچے تیرے گھر ماں بہن نہیں ہے کیا؟یا یوں کہے گا پہلے اپنی بہن کا نمبر لکھو تاکہ آپ جیسے جو دوسرے لوگ نمبر سرچ کرتے ہیں انکو بھی تو خوش کیا جاسکے۔😎 یہ سب آپ سے سیکھ کر آپ پر ہی اپلاٸی ہوگا۔
تو جناب دھیان سے اسکا مثبت استعمال کریں۔ 


Comments