Skip to main content

Posts

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ’پائی‘ متعارف new

نیا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ’پائی‘ متعارف Juttproductions.blogspot.com گوگل نے اپنا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پی متعارف کرادیا ہے جسے آفیشلی طور پر پائی کا نام دیا گیا ہے۔ ویسے یہ نام غیر متوقع بھی نہیں کیونکہ انگلش لفظ پی سے کچھ زیادہ میٹھے پکوان موجود نہیں جبکہ پائی تو دنیا بھر میں شناخت رکھنے والی میٹھی سوغات ہے۔ گوگل کی جانب سے نئے اینڈرائیڈ 9.0 کے نام کا اعلان پیر کی شب کیا گیا جس کے ساتھ اسے ابتدائی طور پر ریلیز بھی کردیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ پائی باقاعدہ طور پر صارفین تک پہنچنے کا سلسلہ پکسل فونز سے شروع ہوگا اور دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز میں یہ سال کے آخر تک دستیاب ہوگا۔ رواں سال مارچ سے یہ آپریٹنگ سسٹم بیٹا ورژن میں دستیاب تھا، جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے جن میں پرسنلائزیشن فیچرز، بیٹری سیونگ ایڈجسٹمنٹ اور ایسے ٹولز جو فون پر گزارے جانے والے وقت کو ٹریک کرنے میں مدد دیں گے۔ تاہم سب سے بڑی تبدیلی نیا نیوی گیشن سسٹم ہے اور یہ پہلا آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں اپ ڈیٹس کو نئے اسمارٹ ڈیزائن کو مدنظر رکھ کر متعارف کرایا گیا ہے جیسے ڈسپلے نوچ اور ا...

یوٹیوب نے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ فراہم کردیا

یوٹیوب نے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ فراہم کردیا Just productions.blogspot.com صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد یوٹیوب نے لوگوں کو پیسے کمانے کا نیا موقع فراہم کردیا۔ یوٹیوب کی جانب سے صارفین کو پیڈ چینل ممبرشب کا نیا آپشن فراہم کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے یوٹیوب کے پروڈکٹ چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ گوگل پر بڑے پیمانے پر ملنے والا ریوینیو اشتہاروں سے آتا ہے، جو ہمارا ہدف رہے گا۔ پروڈکٹ چیف آفیسر کے مطابق ہمیں اشتہاروں سے ملنے والے ریوینو  کے علاوہ بھی دیگر چیزوں کے بارے میں سوچنا چاہیئے، یوٹیوب صارفین کو زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کیلئے مزید موقع اور سہولیات ملنی چاہیئے۔ یوٹیوب پر حاصل چینل ممبر شپ کیلئے 4.99 امریکی ڈالر فی ماہ کے حساب سے دینے ہونگے، جس کے بعد انہیں دیگر آپشنز تک خصوصی رسائی دی جائے گی، جس میں لائیو اسٹریم ، ایکسٹرا ویڈیوز اور چینل پر شوٹ کرنے کی سہولیات شامل ہیں، تاہم صارف کے پاس 100،000 سبکرائیبر ہونا لازمی ہے۔ کپمنی کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر ہونے والی نئی تبدیلیوں کے بعد صارف اپنے چینل پر گارمنٹس، موبائل فونز کی ک...

ملروزگار پاکستانیوں کیلئے ملازمت کا حصول گوگل سرچ سے ممکن۔۔۔

روزگار پاکستانیوں کیلئے ملازمت کا حصول گوگل سرچ سے ممکن Just productions.blogspot.com کیا آپ ملازمت تلاش کررہے ہیں ؟ اگر ہاں تو کہیں بھاگ دوڑ کی ضرورت نہیں بس گوگل کریں۔ جی ہاں گوگل نے پاکستان میں ملازمت کی تلاش سے متعلق ایک نئے سرچ ٹول کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کی مدد کی جائے گی۔ یہ سرچ ٹول گزشتہ سال دنیا کے مختلف ممالک میں  متعارف کرایا گیا تھا اور اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔ اس مقصد کے لیے گوگل سرچ پر جاکر مختلف کی ورڈز جیسے پارٹ ٹائم جابز یا ایسے ہی دیگر کو لکھ کر سرچ کرنے پر ایک خاص موڈیول سامنے آجائے گا، جس پر ایکسپلور جابز کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ فوٹو بشکریہ گوگل سرچ پر سامنے آنے والی کسی بھی ملازمت کے رزلٹ پر کلک کرنے اس کے بارے میں ایک جامع انفارمیشن سامنے آجائے گی جیسے جاب ٹائٹل، لوکیشن اور کل وقتی یا جزوقتی وغیرہ۔ مزید پڑھیں : گوگل سرچ کے بارے میں آپ یہ جانتے ہیں؟ اس فیچر میں امیدوار کمپنی کی ویب سائٹ پر بھیج دیا جائے گا تاکہ وہ مزید معلومات یا درخواست جمع کراسکیں۔ یہ فیچر موبائل اور ڈیسک ...

New best feature of whatsap

واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سہولت سامنے juttproductions.blogspot.com واٹس ایپ استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ رواں سال نومبر سے انہیں اپنا چیٹنگ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اسٹور کرنے پر کسی قسم کی اسٹوریج اسپیس کی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔ اس وقت واٹس ایپ ڈیٹا کو جب گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے تو وہ اس کلاﺅڈ سروس میں دستیاب جگہ پر قبضہ کرتا ہے۔ مگر اب فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے گوگل نے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ بیک اپ مکمل مفت ہوگی یعنی اسٹوریج میں ایک ایم بی کمی بھی نہیں آئے گی۔ مزید پڑھیں : کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟ واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل پر اپ لوڈ کرنا اس بھی فائدہ مند کیونکہ اگر فون خراب ہوجائے یا گم یا چوری ہوجائے تو میسجنگ ریکارڈ، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ واٹس ایپ دیگر میسجنگ اپلیکشنز سے کچھ مختلف ہے جن کے میسجز ان کے سرورز پر ہی اسٹور ہوتے ہیں۔ واٹس ایپ میں ڈیٹا بیک اپ کے لیے کسی اور کمپنی کی کلاﺅڈ سروس کو استعمال کرکے انہیں فونز میں موجود ڈیٹا سے منسلک کردیا جاتا ہے...

انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ سائنس نے جواب ڈھونڈ لیا۔۔

انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ سائنس نے جواب ڈھونڈ Juttproductions.blogspot.com ہزاروں سال سے لوگوں کے درمیان ایک سوال مباحثے کا باعث بنا ہوا ہے اور وہ ہے کہ انڈہ پہلے آیا یا مرغی؟ اور اب آخرکار سائنسدانوں نے اس کا تلاش کرلیا ہے۔ اور یہ جواب آپ کو دنگ یا ہوسکتا ہے کہ پہلے سے زیادہ الجھن کا شکار کردے۔ فرانس کے NÉEL انسٹیٹوٹ اور آسٹریلیا کی کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں ماہرین طبیعات نے سوال کا جواب دیا جو کہ سب سے پہلے 3 ہزار سال قدیم یونان میں سامنے آیا تھا۔ مزید پڑھیں : صدیوں بعد مونا لیزا کی پینٹنگ کا ‘راز’ کھل گیا دنیا بھر میں کچھ حلقوں کا اصرار ہے کہ انڈہ پہلے آیا جبکہ دیگر مرغی پر زور دیتے ہیں مگر ماہرین طبعیات کے مطابق درحقیقت یہ دونوں ہی پہلے آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سوال کا جواب کوانٹم فزکس میں چھپا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوانٹم فزکس میں وجوہات اور اثرات ہمیشہ ہی سادہ یا سہل نہیں ہوتے۔ ان کے بقول کوانٹم فزکس میں ایونٹس کسی ترتیب کے بغیر پیش آتے ہیں اور تحقیق کے دوران تجربات سے ثابت ہوا کہ انڈے اور مرغی کی تخلیق دونوں ہی پہلے ہوئے، جسے indefinite causal order قرار دیا جاسکتا...