Skip to main content

Posts

بہت ہی نیا پاکستان بن رہا ہے۔۔۔۔!!! پی ٹی آئی حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے نہ ہی منصوبہ بندی چیف جسٹس برس پڑے،بنی گالہ تجاوزات کیس میں بڑا حکم جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موجودہ حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے، نہ ہی صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کے بنی گالہ میں تجاوزارت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس  کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سی ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔رپورٹ کے مطابق 1960 کے نقشے کے مطابق بنی گالہ کے زون 4 میں سڑکیں ہیں، 1992 اور 2010 میں ترمیم کی گئی اور زون 4 کے کچھ علاقے میں نجی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو بھی اجازت دی گئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی کافی سارا سرسبز علاقہ موجود ہے جس کو بچایا جاسکتا ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ نے اس علاقے میں سڑکیں اور سیوریج بنانی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ موجودہ حکومت کے پاس نہ تو اہلیت ہے نہ ہی صلاحیت اور نہ ہی منصوبہ بندی، ممکن ہے کہ آپ زیر زمین بجلی کی لائینیں بچھائیں، اس کے لیے بھی آپ کو زمین چاہیے، چونکہ بہت ہی نیا پاکستان بن رہا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بنی گالہ میں سہولیات کے لیے زمین چاہیے، منصوبہ بندی کے تحت ڈ...

وزیراعظم عمران خان 20نومبر کو کس اسلامی ملک کا دورہ کرینگے وزرا کے علاوہ انکے ہمراہ اور کون جا رہاہے؟بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان 20نومبر کو کس بڑے اسلامی ملک کا دورہ کرینگے، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان 20نومبر کو دو روزہ دورے پر ملائیشیا جائینگے جہاں وہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہونگے۔وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کے دورے کے دوران ملائیشین حکام ملائیشیا کے صحت اور تعلیم کے شعبوں سے متعلق بریفنگ بھی دینگے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران ان کے ساتھ تین سے چار رکنی وزراکا وفد ہو گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کی ایک ٹیم بھی ہمراہ ہو گی ۔ عمران خان کو دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کی تیز ترین ترقی کے ماڈل سے متعلق بھی بریفنگ دی جائیگی۔ عمران خان کے دورے کے دوران انہیں ملائیشیا کی یونیورسٹیز کا بھی دورہ کرایا جائیگا ۔ دورے کے دوران معاہدات کا امکان زیاد نہیں تاہم ملائیشیا وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد اور انکے ساتھ ماہرین کی ٹیم سے اپنی تجربات شیئر کریگا جبکہ کچھ یقین دہانیاں بھی ملائیشیا ...

گوگل 20 سال کا ہو گیا،جانتے ہیں اس سرچ انجن کاآغازکن دو طلباء نے کیاتھا اور یہ اب کتنی زبانوں ،کتنے ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے؟ جمعرات‬‮ 27 ستمبر‬‮ 2018 | 17:31

امریکہ(سی ایم لنکس)دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن ویب سائٹ گوگل بیس سال کا ہوگیا ہے۔ اس موقع پر گوگل کی انتظامیہ نے خصوصی اینیمیٹڈ ویڈیو ڈوڈل پیش کیا ہے۔ دور جدید میں انسان کسی بھی چیز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل کا محتاج ہے، یہی وجہ ہے کہ گوگل کو دو دہائیوں سے بے شمار صارفین استعمال کر رہے ہیں۔گوگل کو آفیشل طور پر چار ستمبر انیس سو اٹھانوے کو متعارف کیا گیا تھا لیکن کمپنی کی جانب سے اس کی سالگرہ ہر سال ستائیس ستمبر کو منائی جاتی ہے۔ گوگل نے پنے ڈوڈل کو اینیمیٹد ویڈیو میں تبدیل کیا ہے، جس میں انگریزی حروف کے غبارے بنائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گوگل کا آغاز اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے دو طلبا لیری پیج اور سرگی برن نے کیا تھا، جن کا مقصد ایک ایسا سسٹم تیار کرنا تھا جس سے لوگوں کو باآسانی ہر چیز کی معلومات حاصل ہوسکیں۔گوگل اس وقت ایک سو پچاس زائد سے زیادہ زبانوں اور ایک سو نوے سے زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا واحد سرچ انجن ہے۔

وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان نئی مشکل میں پڑ گئے، شدید دباؤ اور ٹینشن کا سامنا، ان پر کون دباؤ ڈال رہا ہے؟ قومی اخبار کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی انصار عباسی نے موقر قومی اخبار میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے زبردست دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ وہ روٹیشن پالیسی، جسے بین الصوبائی ٹرانسفر پالیسی بھی کہا جاتا ہے، میں آنکھ کا تارا سمجھے جانے والے ایسے سرکاری ملازمین کیلئے استثنیٰ چاہتے ہیں جو اپنی پسند کے علاقوں میں تعیناتی چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے دی نیوز کو بتایا کہ جو لوگ وزیراعظم پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ با اثر بیوروکریٹس کے فائدے کے لیے پالیسی کو نظرانداز کر دیں ان میں پنجاب اور کے پی کے کی صوبائی حکومتوں کے لوگ بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئندہ چند روز میں کسی بھی وقت طلب کر سکتے ہیں تاکہ چند ٹرانسفر آرڈرز کو منسوخ کرایا جائے، یہ آرڈرز جاری تو ہو چکے ہیں لیکن با اثر بیوروکریٹس نے ان پر تعمیل نہیں کی۔ بیوروکریسی کے ذرائع کو خدشہ ہے کہ اگر عمران خان با اثر بیوروکریٹس کے دباؤ میں آ گئے تو پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے سویلین بیوروکریسی کو سیاست سے ...

پاکستان کی کتنی فیصد آبادی کو بجلی کی سہولت دستیاب ہے؟سروے رپورٹ میں حیران کن انکشاف

اسلام آباد ( آن لائن )بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے قومی معیشت کو سالانہ 5.8 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے جو جی ڈی پی کے 2.5 فیصد کے مساوی ہے۔ پاکستان میں 98 فیصد آبادی کو بجلی کی سہولت دستیاب ہے۔ سرکاری ہا ؤس ہولڈ سروے رپورٹ 2016 کے مطابق ملک کی شہری آبادی کو 100 فیصد جبکہ دیہی آبادی کو 96 فیصد بجلی کی سہولت حاصل ہے، اس طرح بجلی کی دستیابی کا مجموعی تناسب 98 فیصد ہے۔انٹرنیشنل انرجی ایجنسی(آئی ای ای) کی 2017 کی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کے 74 فیصد حصہ کو بجلی کی سہولت حاصل ہے جس میں 90 فیصد شہری جبکہ 63 فیصد دیہی آبادی شامل ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی سروے رپورٹ 2015 کے مطابق پاکستان میں بجلی کی دستیابی کی مجموعی شرح 65 فیصد کے قریب ہے۔آئی ایف سی کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی بلاتعطل دستیابی سے صارفین کی آمدن اور اخراجات پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے فی کس آمدن میں 37 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے ان کے غذائی اور غیرغذائی اخراجات میں 15 اور 9 فیصد کے اضافہ سے ان کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے ...

نیپرا بجلی کے نرخ 1.16 روپے فی یونٹ بڑھانے پر رضامند

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سابقہ واپڈا ڈسٹریبیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کے بجلی کے نرخ میں 1.16 روپے فی یونٹ اضافے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔ مذکورہ منظوری کا مقصد گزشتہ ماہ کے دوران اضافی نرخ میں بجلی کی کھپت کی وجہ سے اکتوبر کے مہینے میں صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 16 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔  رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیصلہ نائب چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ کی سربراہی میں ہونے والی ماہانہ عوامی سماعت کے دوران کیا گیا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ڈسکوز کی جانب سے ایک دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 15-2014 کے نوٹیفائڈ بیس ٹیرف کے بجائے 16-2015 کے بیس ٹیرف کی وجہ سے 1.50 روپے فی یونٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ خیال رہے کہ رواں ماہ نیپرا نے عوامی سماعت کے دوران 6 کمپنیوں کی جانب سے بجلی کی خریداری کی قیمت (پی پی پی) کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ برائے مالی سال 18-2017 کے حوالے سے درخواستوں کو نمٹایا تھا۔ رواں ماہ ہی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ تقریباً 2 روپے بڑھانے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت ڈسکوز نے صارفین ...

پاکستان بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کو تیار، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے خبر دار کردیا، پی ٹی آئی حکومت کو حالات بہتر کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟تجاویز دیدیں

اسلام آباد( آن لائن ) ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال کے دوران شرح نمو میں ایک فیصد کمی، مہنگائی میں 2 پوائنٹ اضافہ کی پیش گوئی کردی۔ اے ڈی بی نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک 2018 جاری کرتے ہوئے پاکستان کو تجویز دی کہ نو منتخب حکومت بڑھتے ہوئے قرض، گرتے ہوئے زخائر اور دو بڑے خسارے کے مسائل پر توجہ دے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ رواں برس جی ڈی پی کا تناسب 4.8 تک پہنچ سکتا ہے جو مالی سال جون 2018 میں 5.8 فیصد تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے ڈی پی کی جانب سے گزشتہ مالی میں کی گئی پیش گوئی کے مقابلے میں پاکستان کا شرح نمو 5.8 فیصد تھا۔اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ بھاری بجٹ اور بیرونی توازن کوکم کرنے کے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ 2019 کے لیے شرح کی رفتار بہت کم ہے۔اے ڈی بی کے مطابق گزشتہ مالی سال میں مہنگائی کا تناسب 4.5 فیصد رہا جبکہ رواں مالی سال کے اوائل میں مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد ہوجائے گی۔ بینک نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے دیگر ممالک کے وسائل استعمال کرے۔اے ڈی بی نے واضح کیا کہ ’اصل چیلنج صحیح اصلاحات اور مثبت نتائج کا حص...