ایشیا کپ میں بھارت کیلئے دھاندلی ، پاک بھارت میچ سے قبل ہی ایساکام کر دیا گیا جس کی کوئی مثال نہیں مل

ایشیا کپ میں بھارت کیلئے دھاندلی ، پاک بھارت میچ سے قبل ہی ایساکام کر دیا گیا جس کی کوئی مثال نہیں مل
JUTT PRODUCTIONS.BLOGSPOT.COM
پاکستان اور بھارت کا میچ کچھ ہی دیر میں دبئی میں شروع ہونے جارہاہے لیکن اس سے قبل ہی انتہائی حیران کن انکشا ف سامنے آ گیاہے جس میں بھارت کو خصوصی فیور دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے گروپ میچز کے ختم ہونے سے قبل ہی سپر4 مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق 21ستمبر کو بھارت بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا جبکہ پاکستان کا میچ افغانستان سے ہوگا ۔تاہم ابھی گروپ میچز میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔پاکستان کے معروف سپورٹس رپورٹر فیضان لاکھانی نے ٹویٹر پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ”ابتدائی طور پر اعلان کیا گیا تھا کہ جو ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئے گی وہ سپر فور کیلئے ابو ظہبی جائے گی ، لیکن اب ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے سپر فور کیلئے ٹیم کی پوزیشن واضح ہونے سے قبل ہی شیڈول جاری کر دیا گیاہے ، جس میں بھارت کو فیور دی گئی ہے ، امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کرکٹ بورڈ کی اس اجارہ داری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گا ۔

Comments

Popular Posts