If India fought, we would get Pakistan's help to fight against the enemy with Pakistan, knowing that India would be worried.بھارت سے جنگ ہوئی تو ہم پاکستان کا ساتھ دینگے دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کو ایسی مدد مل گئی کہ جان کر بھارت بھی پریشان ہو جائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی پاکستان کو دھمکی، سندھ کی ہندو برادری نے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیانات اور سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دی تھی ۔ بھارتی آرمی چیف نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالات جنگ کی جانب سے تیزی سے جا رہے ہیں اور جنگ اعلان کر کے نہیں اچانک چھیڑی جاتی ہے ، ہم پاکستان کو بڑا سرپرائز دینگے۔ بھارت کے پاکستان کے خلاف اس اعلان
کے بعد سندھ کی ہندو برادری بھی میدان میں آ گئی اور جنگ کی صورت میں پاک افواج کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت کے جنگی جنون کے جواب میں سندھ میں بھارت سے ملحقہ سرحدی ضلع عمرکوٹ سمیت پوری پاکستانی قوم جاگ اُٹھی۔سندھ کی ہندوبرادری نے بھارت کے ساتھ جنگ ہونے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔اس معاملے پر سندھ کی سرحدی اضلاع کی اقلیتی برادری کا جذبہ حب الوطنی جوش اورولولہ قابل دید ہے۔اقلیتی رہنماؤں بھگوان داس جٹیا،(ر)استاد ٹیکمداس سنگراسی،ڈاموں مل،رمیش رتنانی، بنسی مالھی اورصحافی سماجی رہنمابھگوان داس لوہانہ نے بھی پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم یہاں مقیم ہیں ، اور ہندو ہونے کے باوجود پاکستان ہی ہمارا ملک ہے ، ہم اپنے ملک کی سلامتی کے لیے کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر بھارت نے جنگ چھیڑی تو ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارت کا مقابلہ کریں گے اور کسی قُربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور ہمیں یہاں مکمل مذہبی اور سماجی آزادی حاصل ہے۔ بھارتی افواج کے خلاف ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ میدان جنگ میں اترینگے۔

Comments

Popular Posts